ابنا: المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے حکام آیندہ 24 گھنٹوں میں تقسیم اسکوئر کو بلوائیوں سے خالی کروالیں گے ۔ اس رپورٹ کے مطابق تقسیم اسکوائر پر بیٹھے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ تقسیم اسکوائر کو ترک کردیں ۔ بعض ذرائع کے مطابق اردوغان نے آج ہونے والے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ اس ملک کی وزارت داخلہ کو آیندہ 24 گھنٹوں میں تقسیم اسکوائر کو خالی کرانے کا ٹاکس دیا گیا ہے ۔یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ ترکی میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہرے اس ملک کے مختلف شہروں میں پھیل گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429402
ترکی کے وزیر اعظم نے استنبول کے تقسیم اسکوئر میں موجود احتجاجی مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز ان احتجاجی مظاہرے کو ختم کروادے گی ۔